اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو یہاں افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت کے خوشگوار اختتام پر بار کونسل کمپلیکس کے افتتاح پر خوشی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین سب سے بالا تر ہے اور آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج حضرات پر لازم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آنے والوں نسلوں کے کیے اچھا نظام بنائیں، رویوں کا مسئلہ ہے رویوں کو درست کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی عزت کو بحال کرنے کے لیے اچھا فنکشنل طرز عمل اپنانا چائیے،17 ججوں کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہو گیا ہے، وکلاء ملک کے ترقی کے لئے ایک بنیادی جزو ہیں ، اگر وکلاء حقوق کے لیے لڑتے ہیں تو ان کے حقوق کو بھی سنا جائے۔ تقریب میں اسلام آباد بار کونسل کے حکام کے علاوہ جڑواں شہروں کی وکلاء برادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...