اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان ہاؤسنگ انڈسٹریلائزیشن اور آفات کے بعد تعمیر نو کے منصوبے پر دستخط کی آن لائن تقریب 9 اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوئی جس کا مقصد پاکستان میں اب تک کے بدترین سیلاب جس سے پاکستان میں تقریبا 33 ملین افراد بے گھر ہوگئے ا ن متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلر جیان فلپس نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آفت کے پیش نظر جس سے پاکستانی عوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور آفات کے بعد تعمیر نو کی فوری اور اہمیت کے پیش نظر چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان گین انٹرنیشنل گروپ کمپنی لمیٹڈ پاکستان کی ہاؤسنگ انڈسٹریلائزیشن اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چین کے بلڈنگ میٹریل کی برآمد کے ذریعے پاکستان بتدریج ایک مکمل بلڈنگ میٹریل انڈسٹری تشکیل دے گا اور شہری جدیدکاری کو عملی جامہ پہنائے گا۔ دوسری جانب پاکستان سماجی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے صنعتی تعاون کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں اور غریب علاقوں میں لوگوں کو ‘سستی رہائش’ فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چین پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان بین الاقوامی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے پاکستان کا ہاؤسنگ انڈسٹریلائزیشن منصوبہ سی پیک کا ایک معیار ثابت ہوگا اور پاکستانی عوام کو زیادہ ملازمتیں فراہم کرے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بہتر زندگی سے لطف اندوز ہونے دے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...