لندن(این این آئی)بھارتی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار جونی لیور نے کئی عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام سے بریک لے کر انسانیت کی خدمت کرنے اور خدا کا شکر کرنے نکل گئے تھے۔جونی لیور کا شمار بھارتی فلموں کے صف اول کے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ”بازیگر”، ”عشق”، ”کچھ کچھ ہوتا ہے” سمیت سینکڑوں فلموں میں جاندار اداکاری کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ تاہم وہ گزشتہ کافی برسوں سے فلموں میں نظر نہیں آرہے تھے لیکن اب انہوں نے بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ”کولی نمبر 1” کے ری میک کے ذریعے دوبارہ فلموں میں واپسی کی ہے۔ حال ہی میں جونی لیور نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے فلموں سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلموں میں کام کررہے تھے تو ان کے پاس فلاحی کام کرنے کے لیے بالکل بھی وقت نہیں تھا لہذا انہوں نے فلموں سے بریک لیا اور فلاحی کام کرنے لگے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...