اکشے کمار! میں آپ کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ،شکر گزار ہوں،سارہ علی خان

0
240

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی اور ورسٹائل اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی اور اکشے کمار کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔شیئر کردہ تصویر میں سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘اترنگی رے مزید رنگین بن گئی’ اس کے آگے انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔سارہ علی خان نے اکشے کمار کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘اکشے کمار! میں آپ کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے بہت پرجوش اور آپ کی بہت شکر گزار ہوں۔’