طالبان ہر چیلنج کے مقابلے کے لیے پر عزم

0
202

کابل(این این آئی)طالبان نے اپنے اقتدار میں آنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پرافغانستان کی آزادی کے لیے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے ایک بیان میں کہاکہ کابل کی بازیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کوئی بھی طاقت غیور افغان قوم اور اس ملک کی بقا کو کنٹرول نہیں کر سکتی،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غاصب قوت کو افغانستان کی آزادی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طالبان اگست 2021 میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار میں واپس آئے اور دو دہائیوں سے جاری شورش کا خاتمہ کیا۔تحریک کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہاقتدار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر، ہم افغانستان کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے اس عظیم فتح پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اب، ملک کی قیادت عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے کام کر رہی ہے۔