اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے جڑانوالہ سانحے میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے جڑانوالہ واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ جڑانوالہ میں ہوا اس کی مذہب، رائج ملکی قانون اور ہماری معاشرتی اقدار میں کوئی جگہ نہیں۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی شعائر کے احترام کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب کے افراد اور عبادت گاہوں پر حملے کی قانون اور اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، ان واقعات میں ملوث تمام شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے۔قبلہ ایاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جن گھروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ان کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ لوگوں کی نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے، ایسے واقعات کے سدباب کیلئے ضروری ہے کہ ملوث مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے، اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں جو دن رات سماعت کریں۔انہون نے مطالبہ کیا کہ خصوصی عدالتیں ان جرائم پر اکسانے والے،منصوبہ سازاور مساجد سے اعلانات کرنے والوں کو سزائیں دیں۔
مقبول خبریں
رائٹ سائزنگ کا عمل شفاف طریقہ سے آگے بڑھا رہے ہیں، کوشش ہے جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ کا عمل شفاف طریقہ سے آگے...
کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست اور سیاست...
متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے جو ہماری معیشت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالرز کی ادائیگی کو...
کھلے دل سے مذاکرات کر رہے، امید ہے راستہ نکلے گا’ طارق فضل
اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کررہے امید ہے راستہ نکلے...
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے’ قمرزمان...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا...