اداکارہ ہانیہ عامر کی لندن میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

0
245

لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لندن میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے لندن میں سیرو تفریح کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ہانیہ عامر کو ایک تصویر میں دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ، ایک ویڈیو میں اداکارہ کچھ کھا رہی ہیں، آخری ویڈیو میں وہ کسی گانے پر پرفارم کررہی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لندن کی کیمڈن مارکیٹ میں موجود ہیں۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 70لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔