نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے چارج سنبھال لیا

0
112

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نیاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نیاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جلیل عباس جیلانی سال 2012 اور 2013 میں سیکرٹری خارجہ رہ چکے ہیں جبکہ امریکا ، یورپی یونین ، بیلجیم، لگسمبرگ اور آسٹریلیا میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں خارجہ امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔