اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک کیس کے تحریری فیصلے میں منشیات کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ شواہد موجود ہوں تو منشیات کے مقدمات میں تکنیکی رکاوٹیں حائل نہ ہونے دی جائیں، منشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ منشیات پْرامن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے، منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...