اسلام آباد (این این آئی)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں سعودی ڈپٹی منسٹر ڈاکٹر حسن مناخرہ، سیکرٹری مذہبی امور، ڈی جی حج بھی شریک تھے ۔وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاکہ سعودی وزیر حج مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے چیئرمین ہونے کی وجہ سے انتہائی محترم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی وفد سے حج، عمرہ، روٹ مکہ، مذہبی سیاحت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔انیق احمد نے کہاکہ آئندہ حج انتظامات میں جدت اور بہتری کیلئے ایم او یو سائن کیے جائیں گے۔ سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی شاہ سلمان کیلئے پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے،کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیا تھا۔ سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان دوسرا گھر ہے، پاکستانی بھائیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...