لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے بار بار کی وارننگز کے باوجود اسٹیج ڈراموں میں بیہودہ ڈانسز اور فحش حرکات سے باز نہ آنے پر کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا ۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عا مر میر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثقافت کے نام پر فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والے تھیٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ مجبور ہو کر کیا گیا یہ تاکہ تھیٹر مالکان اور ڈرامہ پروڈیوسرز کو اس معاملے میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام تھیٹرز اور اسٹیج ڈراموں کو مانیٹر ز کرنے کی ذمہ دار ی پنجاب آرٹس کونسل کو سونپ دی گئی ہے اور جہاں کہیں بھی بیہودگی ، فحاشی اور عریانی کا عنصر نظر آئے گا اس تھیٹر کو سیل کر دیا جائے گا، ڈرامے کے پروڈیوسرکو بلیک لسٹ اور ڈانسرز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہور کی زیر قیادت ایک خصوصی ٹیم نے رات گئے تماثیل تھیٹر لاہور میں فحش مجرے کی شکایت پر چھاپہ مارا اور ڈرامہ روک کر تھیٹر کو سیل کر دیا گیا ۔ شیخوپورہ اور قصور میں بھی فحش مجروں کی شکایات کے بعد تھیٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...