لاہور( این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے کام کرتے ہوئے 35سال ہو گئے ہیں جبکہ میرے صاحبزادے زاویار کو ابھی پینتیس مہینے بھی نہیں ہوئے ، اگر لوگ یہ توقع کریں کہ یہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی میرے جیسا کام شروع دے گا تو یہ اس کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہم نے جن لوگوں کے ساتھ کام کیا وہ اپنی ذات میں یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں ان سینئر زکے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زاویار کیونکہ نعمان اعجاز کا بیٹا ہے اس لئے لوگوں کی اس سے زیادہ توقعات ہوتی ہیں ۔ میرے سے اسے جتنی ڈانٹ پڑتی ہے وہ کسی کی سوچ ہو گی ، اسے اس کی والدہ ، خالہ اور دیگر رشتہ داروں سے بھی ڈانٹ پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زاویار نے اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنی ہے میری سفارش کی طرز پر کوئی سپورٹ میسر نہیں ہاں البتہ اس کے کام میں نکھار لانے کیلئے ضرور رہنمائی کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...