لاہور( این این آئی)اسٹیج کی نامور اداکارہ مہک ملک نے کہا ہے کہ جب خدا کی ذات نے مجھے دولت سے نوازا تو میں نے اپنے مستحق رشتہ داروں کو نہیںبھلایا ، اپنے 6سے7رشتہ داروں کو مہنگی جگہ لے کر گھر بنوا کر دے چکی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے اپنے غریب رشتہ داروں کو کچی آبادیوں میں گھر لے کر دئیے ہیں کیونکہ ہمارے دین میں حکم ہے جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہی اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرو ۔ میںاب تک اپنے 6سے7رشتہ داروں کو مہنگی جگہیں لے کر لینٹر والے گھر بنوا کر دے چکی ہوں اور گھر بنوانے پر اسی طرح توجہ دی ہے جیسے میں اپنا گھر بنو ا رہی ہوں ۔یہ میرا ان پر ہرگز کوئی احسان نہیں بلکہ میں سمجھتی ہوں خدا کی ذات نے مجھے توفیق دی اور یہ میرا فرض تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے پیار و محبت سے پیش آیا اور ان کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے یہی اصل میں انسانیت ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...