ممبئی (این این آئی)شاہ رخ خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور ایکشن سے بھرپور فلم ‘جوان’کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کررہے ہیں، ایک ہیرو اور ایک ولن کا جب کہ ایک بڑا ولن وجے سیتھو پتی ہوگا جو کہ اسلحہ کا تاجر ہے۔مختصر دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شاہ رخ خان بظاہر جرائم پیشہ شخص کے روپ میں بھارتی فوج کے افسر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ٹریلر میں سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی کومیو جھلک میں نظر آتی ہیں اور ذرائع کے مطابق یہ اداکار کی فلیش بیک یادوں والا حصہ ہوگا۔سپر اسٹار اداکارہ نیانترا نئی فلم کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور وہ فلم میں مشہور کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘جوان’ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، یہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے۔فلم ‘جوان’ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپْر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جوان رواں سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل جنوری 2023 میں ان کی فلم ‘پٹھان’ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...