اقوام متحدہ مخالف ریلی پرکریک ڈاؤن میں 50سے زائد افراد ہلاک

0
215

کانگو(این این آئی)کانگو میں اقوام متحدہ مخالف ریلی پر کریک ڈاؤن میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ڈی آر کانگو میں اقوام متحدہ کیخلاف ایک ریلی پر کریک ڈاؤن میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ کانگو کے فوجیوں نے ایک مذہبی فرقے کو گوما شہر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے خلاف مظاہرہ کرنے سے روک دیا۔رپورٹس میں مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تقریباً 10 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ملی جب فوجی ایک ریڈیو اسٹیشن اور عبادت گاہ میں داخل ہوئے۔ تشدد میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ دعوی کیا گیا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکارکے علاوہ 75 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے متعدد بلیڈ ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا اور 168 افراد کو گرفتار کیا جن میں عیسائی رہنما بھی شامل ہیں جس کا نام ”نیچرل جوڈیک اینڈ میسیئنک فیتھ ٹو دی نیشنز” ہے۔کانگو کے جمہوریت نواز کارکن گروپ LUCHA نے بھی کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب ہے۔