بارسلونا(این این آئی) سپین کے شہر بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، شہر ‘پاک فوج زندہ باد’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔بارسلونا میں پاکستانیوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین نے کیا، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شہداء کی بے حرمتی پر سڑکوں پر آکر شدید غصے کا اظہارکیا۔شرکاء نے کہا پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر اسے کوئی جماعت کراس کرے گی تو اس کا پیچھا کریں گے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہماری امیدوں کا مرکز صرف پاکستان ہے، ہم اس کی بقاء کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...