جوہانسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے ایک پسماندہ علاقے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 80 افراد ہلاک ہو گئے۔جوہانسبرگ کے ایک پسماندہ علاقے میں 5 منزلہ اپارٹمنٹ کے بلاک میں آگ لگنے سے 80 افراد ہلاک ہو گئے جہاں کہا جا رہا ہے کہ متاثرہ عمارت میں جرائم پیشہ گروپس نے بھی کمرے کرائے پر لے رکھے تھے۔رپورٹ کے مطابق دوپہر کو میونسپل کی ملکیت والی عمارت بدستور بدبودار تھی جس کا ایک بڑا حصہ سیاہ ہو گیا تھا جہاں ہنگامی سروسز کے اہلکار اس کے ارد گرد جمع ہوگئے۔میونسپل گورنمنٹ نے کہا کہ آگ تقریباً 1.30 بجے شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔جوہانسبرگ کی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر تجویز پیش کی تھی کہ عمارت پر اسکواڈز کا قبضہ ہے، لیکن شہر کے میئر کابیلو گوامنڈا نے بتایا کہ یہ میونسپل حکام کی ملکیت ہے اور اسے بے گھر خواتین کے لیے خیراتی ادارے کے لیے لیز پر دیا گیا تھا۔گوتینگ صوبے کے انسانی آباد کاری کے شعبے کے سربراہ لیبوگینگ آئزک میلے نے بعد میں کہا کہ ہو سکتا ہے کہ متعدد متاثرین غیر قانونی طور پر فیس جمع کرنے والے جرائم پیشہ گروپس سے کرائے پر رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کارٹیل مقیم ہیں جو شکار کرتے ہیں اور کیونکہ ان میں سے کچھ عمارتیں تو درحقیقت ان کارٹیلز کے ہاتھ میں ہیں جو لوگوں سے کرایہ وصول کرتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی ابھی تفتیش جاری ہے، جوہانسبرگ دنیا کے سب سے زیادہ غیر مساوی شہروں میں سے ایک ہے جہاں وسیع پیمانے پر غربت، بے روزگاری اور رہائش کا بحران ہے۔رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ میں خاص طور پر غریب علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...