حکمران خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ، مایا علی

0
130

لاہور( این این آئی) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاملات کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ اس مہنگائی سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا،اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کے لئے لڑنے کے بجائے ملک اور لوگوں کے لئے لڑیں۔لوگوں نے اس لیے پاکستان کے لئے قربانیاں نہیں دی تھیں۔