لاہور( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی سیاسی پارٹی یا کوئی سیاسی لیڈر لوگوں کو سڑکوں پر نہیں لارہا بلکہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں ، بے روزگاری اور مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لا رہی ہے،عدالتوں کے فیصلوں کو کوئی نہیں مان رہا، آئین وقانون مذاق بن کر رہ گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی ٹرپل سنچری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سنچری ہو گئی ہے، جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331روپے کا ہوگا تو بجلی کا بل ، کھانے کا تیل اور گاڑی کا تیل مہنگا ہوگا ، جتنی روپے کی قدر گرے گی اتنی مہنگائی بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ سیاسی نہیں رہا ، اقتصادی اور معاشی ہوگیا ہے، عوام کا نام ریاست ہیاور عوام ہی مہنگائی سے پگھل گئی ہے، الیکشن کب ہوتے ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں لیکن مہنگائی جس طرح بڑھ رہی ہے گھر گھر میں اسکی پکار ہے اور گھروں میں مہنگائی کے ہاتھوں صف ماتم بچھی ہوی ہے کوی روکنے والا نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں ، وہ کہتی ہیں کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ حالات اتنے خراب ہیں ، نہ بیوروکریسی کام کر رہی ہے نہ آئی ایم ایف بات مان رہی ہے۔ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ نہ کارخانہ نہ دوکان چل رہی ہے، صرف ڈالر پر سٹہ بازی چل رہی ہے، نہ سرمایہ کاری نہ ترسیلات ، کارخانہ داری نہ دوکان داری ہے یہ خدا کو معلوم ہے اس مہنگائی اور بیروزگاری کا حل کس کے پاس ہے، کسی کا فیصلہ کوئی نہیں مان رہا ، آئین اور قانون مذاق بن کر رہ گیا ہے۔سربراہ عوامی لیگ نیگزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور سیاسی چور لندن چلے گئے ہیں، عوام کو مسائل کے سمندر میں غرق کرگئے ہیں، ایم پی او تھری اور ایم پی او 16کی ملک میں لوٹ سیل لگی ہوی ہے اور عدالتوں کے فیصلوں کو کوئی نہیں مان رہا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...