لاہور ( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب وپاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں نگران حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الٰہی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...