لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنی سیاست بچانے کے لئے ملک دشمنی کے بعد اسلام دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں ، اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالت میں لے جایا جارہا ہے اور بڑے فخر اور ایسے شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا گیا ہے جو ملعون ، شاتم رسول سلمان رشدی کا وکیل ہے، بیرسٹر جیفری رابرٹسن نے سلمان رشدی کو اپنے گھر میں پناہ د ی ، اس کے اسرائیل سے روابط ہیں ، اس نے ترکی کے خلاف کتاب لکھی ،بھارت کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف رپورٹس شائع کیں ،اہم شخصیات کی دہائیوں پہلے کی گئی بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ آپ اسرائیلی لابی کے آدمی ہیں اور آپ کو پلانٹ کیا گیا ہے تاکہ آپ بطور فتنہ اس ملک میں تباہی وبربادی کر سکیں ،فتنہ نیازی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی عالمی عدالتوں میں وکالت کے لئے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں اورپی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ سے بڑے فخر اور ناز سے ٹوئٹ کیا گیا کہ جیفری رابرٹسن کو عالمی عدالتوں میں اپنا وکیل مقرر کرتے ہیں جبکہ بیرسٹر جیفری رابرٹسن کی لاء فرم نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ عالمی عدالتوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی کے لئے انہیں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ آپ اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں،عالمی عدالتوں میں دو ممالک کے تنازعات جاتے ہیں اور اس کے لئے بھی ان کی رضا مندی ہوتی ہے ، پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کے خلاف ،ریاست کے خلاف عدالت میں جارہے ہیں۔آپ نے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے 9مئی کے واقعات کئے ، جو ادارہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے کھڑا ہے اس پر حملہ کیا ہے ، جس کا دشمن بھی بر ملا اظہار کررہے ہیں کہ عمران خان ہمیں سوٹ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں آج بہت دکھی ہوں کہ کوئی شخص اپنی سیاست کے لئے اتنا گھنائونا اور مکروہ کام کر سکتا ہے ۔پی ٹی آئی نے عالمی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کے لئے اس شخص کو اپنا وکیل کیا ہے جو شاتم رسول ،گستاخ رسول اوراسلام مخالف مصنف سلمان رشدی کاوکیل ہے ، سیاست بڑی اچھی اوراہم چیز ہے لیکن اتنی اہم نہیں ہے کہ آپ جب ملک کے خلاف عالمی عدالتوں میں جانے کا اعلان کریں تو وکیل کو اس کو کریں جو ملعون گستاخ شاتم رسول سلمان رشدی کا وکیل رہا ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر کئی وکیل ہیں ، اگر آپ عالمی عدالت میں جارہے ہیں تو آپ کو اپنی وکالت کے لئے پوری دنیا میں سلمان رشدی کا وکیل ہی ملا تھا ، یہ وہ شخص ہے جس نے کہا کہ میں نے سلمان رشدی کواپنے گھر میں پناہ دی ، آپ جس کو گھر میں پناہ دیتے ہیں اس سے آپ کو لگائو ہوتا ہے ، اس کو پناہ دیتے ہیں جس کوآپ کی عزت تکریم دیتے ہیں، جس کے افکار کے ساتھ ، نظریات کے ساتھ آپ کی ہم آہنگی ہوتی ہے ، اس کے نظریات اور افکار کو سپورٹ کرتے ہیں تب آپ کسی کو پناہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں بطور سیاستدان اس پر چپ رہتا تو میرا ضمیر مجھے ساری زندگی ملامت کرتا ، آپ جب اقدامات اٹھاتے ہیں تو ہمارے دشمن خوش ہوتے ہیں اور کہیں یہ بڑا سوٹ کرتا ہے لیکن آج تو تمام حدیں پار ہو گئی ہیں، سلمان رشدی کے وکیل کو بڑے فخر اور ناز سے اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا جارہا ہے ۔ اس نے صرف اسلام مخالف اقدام نہیں کئے ،مسیحی بھائیوں کی بھی دل آزاری کی ہے ، جس میگزین نے حضرت عیسیٰ کی گستاخی کی گئی یہ اس میگزین کا بھی وکیل بنا، اس کے اسرائیل سے قریبی روابط ہیں، اس نے ترکی کے خلاف کتاب لکھی،پاک فوج کے خلاف بھارت کی سپورٹ میں جواقدامات کئے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں ، پاکستانی فوج پر الزامات لگائے یہ اسی کام کے لئے جانا جاتا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...