وزارت اطلاعات نے سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا

0
164

اسلام آباد(این این آئی)وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔ پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹویٹر ہینڈلر فیکٹ چیکر نے نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی سے متعلق جعلی خبروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ غیر ذمہ دارانہ رویئے اور فیک نیوز کو مسترد کریں۔