انٹر نیشنل ایئرپورٹس کے داخلی خارجی راستوں پر وباں کی نگرانی کے نظام کو مزیز مضبوط کر رہے ہیں،ڈاکٹرندیم جان

0
169

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ایئرپورٹس کے داخلی خارجی راستوں پر وباں کی نگرانی کے نظام کو مزیز مضبوط اور انٹر نیشنل ہیلتھ کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ پیر کووزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر کورنٹائین ہسپتال کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔وباں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی وباں سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز کو مضبوط بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انٹر نیشنل ایئرپورٹس داخلی خارجی راستوں پر وباں کی نگرانی کے نظام کو مزیز مضبوط کر رہے ہیں۔ انٹر نیشنل ہیلتھ کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈے پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔پاکستان اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ دنیا بھر سے صحت عامہ کے ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ گوبل ہیلتھ سکیورٹی کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔اس کانفرنس کے انعقاد سے صحت کے شعبے میں بہتری اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی ۔