اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ اور ہوا بازی ڈویڑن دن رات کام کریں اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس کا شمار ایک زمانے میں دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوتا تھا۔ نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں . انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس نے ماضی میں شاندار فضائی سروسز فراہم کیں اور دنیا بھر میں نام کمایا ۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر،مشیر نگران وزیراعظم برائے ہوا بازی ایئر مارشل رٹائرڈ فرحت حسین مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...