دل پھینک تھی اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوتیں، حرا مانی

0
210

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اگر میری شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوتیں۔اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی و ی کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کی شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو؟ سوال پر حرا مانی نے کہا کہ اگر میری شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو میں 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔اداکارہ نے بتایا کہ کیوں کہ میں بہت دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، مجھے مانی میری پسند کے ملے جب تک وہ نہیں ملے تھے تو مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگتا تھا۔