ممبئی (این این آئی)فلم پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی تاہم فلم جوان ریلیز کے چھ گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباَ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے،فلمی صنعتی تجزیہ نگاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے ہی دن اس کی کمائی 75 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔ایسی اطلاعات ہیں کہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، اس کے سیٹلائٹ حقوق 250 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں جس میں اس کے ڈیجیٹل حقوق، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کا کیمرہ پرنٹ آن لائن لیک ہوگیا۔ویب سائٹس تامل روکرز، ٹیلی گرام اور مووی رولز نے سنیما ہالز میں اس کے پہلے شو کے چھ گھنٹے کے اندر فلم کا ایچ ڈی ورڑن لیک کردیا۔تاہم پائریسی ویب سائٹس پر لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا باکس آفس کلیکشن متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔جوان کے ریلیز ہوتے ہی 7.5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن پر افتتاحی دن ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...