بلاول کے بعد رضا ربانی کا بھی الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول کے اعلان کا مطالبہ

0
159

کراچی (این این آئی) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرے، تمام اداروں کو طے شدہ مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے، کمیشن انتخابات آئین کے تحت 90 دن کے اندر کرائے جانے کا پابند ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر حلقہ بندیوں کا عمل ایک مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا ہوگا، البتہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہئیں، الیکشن کروایا جائے تاکہ ہم منتخب ہو کر عوام کی خدمت کر سکیں۔