صدر مملکت عارف علوی ،نگران وزیر اعظم انوار الحق کامراکش میں زلزلے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

0
181

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی ،نگران وزیر اعظم انوار الحق اور سیاسی رہنمائوں نے مراکش میں زلزلے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اس تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مراکش میں زلزلے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔صدر مملکت نے مراکش میں زلزلے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہاکہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اس تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے مشکل گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ۔صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ء کی ۔ دریں اثناء اپنے بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہںے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک مراکش کی عوام کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں،اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مسلم برادر ملک مراکش اور اس کی عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی پارلیمان، گورنمنٹ اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مراکشی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے مراکش بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ مراکش کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس آفات کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں مراکش کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی نے بھی اپنے پیغام میں مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک مراکش میں تباہ کن زلزلے میں سینکڑوں افراد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مراکش میں 6.8 زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر بے غم اور افسوس ہے، شہباز شریف نے مراکش کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا اور کہاکہ مراکش کے عوام کی مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا مراکش کے عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھے