ممبئی (این این آئی)بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا ایک وائرل کلپ شیئر کیا ہے۔گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نجی ٹی وی کے ایک شو کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر پر گفتگو کی۔اسی شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے۔اداکارہ کے کہے گئے ان جملوں کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں نے کافی سراہا اور صبا کے اس بیان کو حقیقت قرار دیا۔اب کپل شرما نے بھی یہ ہی وائرل ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔بھارتی کامیڈین نے شیئر کردہ کلپ کو تالیاں بجانے والے ایموجیز سے سراہا اور لکھا کہ یہ بالکل سچ بات ہے۔کپل شرما کا ویڈیو پر یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...