ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سنی دیول کے درمیان فلم ‘ڈر’ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1993ء کی فلم’ڈر’ میں شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔فلم کی شوٹنگ کے دوران سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان مشہور لڑائی کا چرچا ایک بار پھر ہوگیا۔سنی دیول جو اپنی فلم ‘غدر 2’ کی کامیابی کے بعد مختلف ٹی وی شوز کو انٹرویوز دے رہے ہیں، ایسے ہی ایک پروگرام کے دوران انہوں نے ‘ڈر’ کی شوٹنگ کے درمیان شاہ رخ سے ہونے والی اپنی لڑائی کا تذکرہ کیا۔انہوں نے دوران گفتگو شاہ رخ اور اپنی لڑائی کو بچکانہ حرکت قرار دیا اور ساتھ ہی تصدیق کی کہ اب ہم دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوچکا ہے۔سنی دیول نے مزید کہا کہ یقینی طور پر اس وقت جو کچھ ہوا، وہ زمانہ ہی الگ تھا، میں تو کہتا ہوں لوگوں کو یہ سب بھول جانا چاہیے اور یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایسا پھر کبھی نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں اور شاہ رخ خان متعدد بار ملے ہیں اور ہم نے کئی معاملات پر بات چیت کی۔سنی دیول نے بتایا کہ ہم دونوں تو فلموں پر بھی بات کرتے ہیں، اْس نے پوری فیملی کے ساتھ غدر2 دیکھی اور مجھے فون کیا، ہمارے درمیان تو سب کچھ اچھے سے چل رہا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...