ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے شاہ محمد ششم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے مراکش میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سعودی عرب کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے گفتگو میں سعودی عرب کی جانب سے مراکش اور اس کے عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے متعلقہ سعودی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس الم ناک سانحے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر ضروری ریلیف اورانسانی امداد مہیا کریں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللہ تعالی زلزلے میں کام آنے والے تمام مرحومین کی روحوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، غم زدہ خاندانوں کو صبرِجمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ اس کے جواب میں شاہ محمد ششم نے سعودی عرب کے ہمدردانہ مقف اور مشکل کی اس گھڑی میں محبت وانس پر مبنی برادرانہ جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...