لاھور(این این آئی)پاکستان کی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کی14ویں برسی 20ستمبر کو منائی جائے گی۔یوسف خان 10 اگست 1931 کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔انہوںنی1954 میں فلم پرواز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم ان کی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں۔ یوسف خان نے جن اردو فلموں میں کام کیا ان میں مجرم، حسرت، بھروسہ، فیصلہ اور نیا دور شامل ہیں، بعد میں وہ پنجابی فلموں کی طرف متوجہ ہوئے اور ایک نئے انداز سے شائقین کے سامنے آئے۔1962 میں فلم پہاڑن سے انہوںنے پنجابی فلموں میں اداکاری شروع کی اور یہ سفر بہت کام یاب ثابت ہوا۔یوسف خان نے پنجابی فلموں میں کئی یادگار کردار نبھائے، ان کی پنجابی فلموں میں ملنگی، یارانہ، بائو جی، ضدی، وارنٹ، ہتھکڑی، جگنی، شریف بدمعاش، قسمت، جبرو، خطرناک، حیدر خاں اور بڈھا گجر سر فہرست ہیں۔یوسف خان نے اپنی شان دار پرفارمنس پر کئی اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ 2006 میں حکومت پاکستان نے انہیںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ انہیںفلم نگری کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ نگار اور نگار ملینئم ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ لیجنڈ اداکار یوسف خان 20ستمبر2009کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...