مالٹا سٹی(این این آئی)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مالٹا میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے اختتام ہفتہ پر بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدہ دار نے اس ملاقات کی اطلاع دی ہے اور کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں اپنے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔جیک سلیوان کی وانگ یی کے ساتھ ملاقات امریکی اور چینی حکام کے درمیان اعلی سطح پر بات چیت کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے اور یہ اس سال کے آخر میں صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان مجوزہ ملاقات کی بنیاد بن سکتی ہے۔سلیوان نے وانگ یی سے آخری بار مئی میں ویانا میں ملاقات کی تھی۔بائیڈن نے رواں ماہ اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ شی جن پنگ نے بھارت میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ جو بائیڈن کے لیے شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کا اگلا موقع نومبر میں سان فرانسِسکو میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی)کا سربراہ اجلاس ہوسکتا ہے۔امریکی وزیرتجارت جینا ریمنڈو، وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اور وزیر خزانہ جینٹ یلین نے رواں سال چین کا دورہ کیا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔صدر جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان آخری ملاقات 2022 میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...