کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف گلوکار اور پی ایس ایل کا اینتھم بنانے والی شخصیت علی ظفر نے اب ورلڈ کپ کا اینتھم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی ظفر نے ویڈیو پیغام کے کپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے ترانے کے لیے آپ کے خیالات اور خواہشات کو ذہن میں رکھتے ہوئیمجھے ایک خیال آیاہے کہ ہم مل کر ایک شاہکار کیسے بنا سکتے ہیں۔انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ نیچے دیئے گئے لنک کو چیک کریں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے جو اگر صحیح طریقے سے کیا جائے تو حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ یہ نئے میوزک کمپوزرز، مصنفین، اور پروڈیوسرز کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جمہوری طریقے سے ظاہر کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے لہذا کوئی بھی اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے! تو میری بات سنیں اور مجھے اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ اگر آپ کے پاس کچھ شیئر کرنا ہے تو براہ کرم ایک لنک یا ویڈیو فراہم کریں۔خیال رہے کہ علی ظفر فینز نے آفیشل اینتھم پسند نہ آنے پر اینتھم بنانے کی درخواست کی تھی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...