انقرہ( این این آئی)تاریخی ترک سیریز ”کورولس عثمان ”کا پانچواں سیزن 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔دنیا میں مشہور ہونے والی تاریخی ترک سیریز کے شائقین میں جوش و خروش عروج پر ہے کیونکہ لیجنڈری ارطغرل غازی کا سیکوئل کورولس عثمان کاپانچواں سیزن 4 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ترکی کے دل کی دھڑکن اور مرکزی اداکار براق اوزچیویت جو عثمان بیکے کردارکے لیے جانا جاتا ہے سوشل میڈیا پر خاص طور پر انسٹاگرام پر تہلکہ خیز اپ ڈیٹس کے ساتھ دھوم مچا رہے ہیں۔ اداکار براق اوزچیویت نے حال ہی میں پانچویں سیزن کے لیے ایک دلکش ٹریلر کی شکل میں مداحوں کے لیے ایک بم پھینکا ہے۔ٹیزر میں نئے چہروں اور مضبوط مخالفین کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ براق اوزچیویت نے کورلس عثمان کے آئندہ پانچویں سیزن کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ بے صبری سے انتظار کی جانے والی پہلی قسط 4 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
مقبول خبریں
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...
کھوئی رٹہ اور باغ میں بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،شیر خوار بچی...
کھوئی رٹہ(این این آئی)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے...
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...