انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ترکی آنے کی دعوت دی ہے اور کہاہے کہ ترک حکومت غیر ملکی سرکایہ کاروں کی بھرپور میزبانی کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن ترک لیرا کی گراوٹ میں تیز رفتاری روکنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے کمپنیوں اور افراد پر قرض جمع کرنے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔ترکی کی معیشت مشکل حالات سے گذر رہی ہے۔ ملک میں غیرملکی کرنسیوں اور افراط زر کی شرح نیترک لیرا پر غیرمعمولی دبائو ڈالا ہے۔ترکی کی سالانہ افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ نومبر میں 14.03 فیصد تک جا پہنچی ہے جو کہ اگست 2019 کے بعد کی یہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ لیرا کی قدر میں کمی ہے۔، پچھلے مہینوںکے دوران سود کی بڑی شرح میں اضافے کے بعد مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...