برلن(این ین آئی)کسی بھی علاقے میں بڑے پیمانے پر فیس ماسک کا استعمال چند دنوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی لاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی،طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں ایک جرمن شہر میں فیس ماسک کی پابندی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دینے پر اس جرمن شہر میں 20 دن کے اندر نئے کیسز کی شرح میں 45 فیصد تک کمی آئی۔تحقیق سے ان شواہد کو مزید تقویت ملتی ہے جن کے مطابق فیس ماسک کووڈ 19 کے پھیلا ئوکو روکنے کا سستا اور موثر طریقہ ہے۔جرمنی کے شہر جینا میں عوامی طور پر دستیاب کیسز کی تعداد کے دستیاب ڈیٹا کو دیکھا گیا، جہاں اپریل کے پہلے ہفتے میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ اس پابندی کے بعد آنے والے ہفتوں میں نئے کیسز کی تعداد لگ بھگ صفر تک پہنچ گئی اور اس کو دیکھتے ہوئے جرمنی کی تمام ریاستوں میں اپریل کے آخر تک فیس ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیا۔تحقیق میں شامل جوناز گٹنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر کلوس والڈی نے بتایا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں آبادی کی سطح پر فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، پہلے طبی مراکز میں اس طرح کے تجربات ہوئے تھے، اور نتائج بہت نمایاں تھے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسکس کا استعمال لازمی کرنے کے بعد محض 20 دن میں کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد میں 15 سے 75 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے، جس کا انحصار خطے پر ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...