لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے شاعری سے بیحد لگائو ہے اور کبھی کبھی خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں،مجھے علامہ اقبال ،فیض احمد فیض، احمد فراز، ناصر کاظمی، پروین شاکر او رمرزا غالب کے کلام نے بڑا متاثر کیا ہے،میں انتہائی حساس ہوں اور مجھ سے دوسروں کا دکھ اور غم دیکھا نہیں جاتا ، دوستی اور رشتے بڑے با معنی ہوتے ہیں لیکن آج لوگ انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ذات کی حد تک بڑی مضبوط ہوں لیکن دوسروں کیلئے بڑی حساس ہوں ، ہمارے معاشرے کو ایسا ہی ہونا چاہیے ،تبھی ہم دوسروں کے غم اور تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس طرح کے اقدامات درکار ہیں بد قسمتی سے وہ نہیں ہو رہے ۔اعلانات سے دو قدم آگے بڑھنا ہوگا اور اس کے لئے انڈسٹری کے لوگوں کو بھی اپنا کردار اد اکرنا چاہیے ۔ ریشم نے کہا کہ با مقصد اور ڈسپلن میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کی قائل ہوں اور دوسروں کو بھی اس تلقین کرتی ہوں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...