لاہور ( این این آئی) پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ 69برس کے ہو گئے ، آج (اتوار ) اپنی سالگرہ کا کیک اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گے ۔فلم ، ٹی وی اور ریڈیو کے سینئر اداکار ، پروڈیوسر اور ہدایاتکار جاوید شیخ 8اکتوبر 1954ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ،ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ ”شمع ”سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ انہوں نے ”ان کہی” سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ جاوید نے 1974ء میں فلم ”دھماکہ”سے لالی ووڈ میں قدم رکھا جبکہ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ”مشکل”تھی جس کے بعد انہوں نے چیف صاحب، یس باس،یہ دل آپ کا ہوا اورکھلے آسمان کے نیچے جیسی فلمیں تخلیق کیں ۔ وہ اردو اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ کی بھی متعدد فلموں میں کام کیا ، اوم شانتی اوم ،جنت اور سلام نمستے سمیت متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ جاوید شیخ کے بعد ان کے صاحبزادے شہزادشیخ اوربیٹی مومل شیخ بھی اداکاری کے شعبے میں اپنی پہچان بناچکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی سلیم شیخ بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...