نگران وزیراعظم سے وزیر توانائی کی ملاقات ،وزارت توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر گفتگو

0
269

اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر براے توانائی محمد علی نے ملاقات کی جس میں وزارت توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں بجلی شعبے کی اصلاحات اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پر وزارت توانائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کو سراہا۔