حکومت نے خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا

0
280

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نجکاری کمیٹی نے ایمرجنسی ریگولیشن کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا،اس اقدام سے پی آئی اے کی نجکاری میں دو ماہ کا وقت بچے گا،حکومت پی آئی اے کے اکاون فیصد شیئرز بیچنے کو تیار ہے،پی آئی اے کے انتظامی امور بھی تھرڈ پارٹی کو دئیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر نجکاری نجکاری کا عمل نگران سیٹ اپ میں ہی مکمل ہونے کے لیے متحرک ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ نجکاری کمیٹی نے ایمرجنسی ریگولیشن کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔پی آئی اے کے لیے مالیاتی مشیر کا تقرر براہ راست کیا جائے گا۔اخبار میں اشتہار دینے کی بجائے درخواست بھیج کر مالیاتی مشیر کا تقرر ہو گا، 25 مالیاتی فرمز کو درخواست بھیج کر تجاویز طلب کی جائیں گی،اقدام سے پی آئی اے کی نجکاری میں 2 ماہ کا وقت بچے گا،حکومت پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز بیچنے کو تیار ہے،پی آئی اے کے انتظامی امور بھی تھرڈ پارٹی کو دیے جائیں گے،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اگلے چار ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی آئی اے کا خسارہ اس سال 153 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے گزشتہ برس پی آئی اے 86 ارب روپے کے خسارے میں رہی۔