نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

0
306

اسلام آبا د(این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی اورپاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی۔پیر کے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ ملکی دفاع میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔