قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

0
225

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)حماس کی ذیلی عسکری تنظیم قسام بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو وہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو قتل کر دیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ بغیر کسی وارننگ کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انجام افسوس ناک ہوگا، اس کے نتیجے میں زیر حراست افراد میں سے ایک کو قتل کیا جائے گا اور ہم اس قتل کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے لیکن ہم صہیونی دشمن (اسرائیل) اور ان کی قیادت کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔