پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا،اعظم نذیر

0
300

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 میں 5 سال کی نااہلی سے متعلق ترمیم ہوئی، قانون کہتا ہیجہاں آئین کچھ نہ ہو تو قانون سازی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ قانون سازی کے بعد نواز شریف اور دیگر لوگ جنہیں تاحیات نا اہل کیا وہ اہل ہیں، نواز شریف اب اس قانون سازی کے تناظر میں اہل ہیں۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بہت اچھا فیصلہ دیا ہے، عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے، عدالتی فیصلے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔اعظم نذیر تارڑ ے کہاکہ ہم بطور بار نمائندہ اور پارلیمنٹ کاحصہ ہونے کے ناطے ججز تعیناتی کامطالبہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ کیساتھ سندھ، پشاور اور لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی آسامیاں خالی ہیں لہذا تمام ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی ہونی چاہئیں۔