ممبئی(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2036 کی اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے بولی لگائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا قوم کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ہندوستان ایونٹ کو منظم کرنے کی کوشش کرے گا۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان نے ہاکی ورلڈ کپ اور جاری کرکٹ ورلڈ کپ سمیت عالمی ایونٹس منعقد کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا خواہاں ہے۔ بھارت عالمی سطح پر اپنی موجودگی درج کرانے کا بھی خواہش مند رہتا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے انعقاد میں عوامی اخراجات میں اربوں ڈالر شامل ہوں گے۔ اس ایونٹ کے انعقاد سے اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ ملک میں تعمیرات میں اضافہ ہوگا۔ غیر ملکی زائرین کے اخراجات کے ساتھ مزید سامان اور خدمات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا۔مودی نے کہا کہ 1.4 بلین لوگوں کا ملک بھی 2029 کے یوتھ اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔ بھارت میں اب تک منعقد کیے جانے والے سب سے بڑے کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں سے ایک نئی دہلی میں 2010 کے دولت مشترکہ کھیل تھے۔اگلے سمر اولمپک گیمز 2024 میں پیرس میں ہوں گے۔ اس کے بعد 2028 میں لاس اینجلس اور 2032 میں برسبین۔ پولینڈ میں ہوں گے۔ میکسیکو اور انڈونیشیا ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے 2036 کے ایونٹ کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...