لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جلائو گھیرا ئوپر درج مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ جمع نہ کروایا گیا۔اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں، صرف اتنا بتا دیا جائے کہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا ہے؟۔سرکاری وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے اس لئے ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے۔اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ یہ لوگ سب کو ہی ہارٹ اٹیک کروا رہے ہیں، اگلی تاریخ پر انہیں لازمی ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کیا جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا ء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔بعدازاں عدالت نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
مقبول خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے ساتھ بہت مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا،...
نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...