امریکی گورنر نے فلوریڈا میں فلسطین کے حامی طلبہ گروپ پر پابندی لگا دی

0
221

واشنگٹن(این این آئی)امریکی گورنر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے فلوریڈا کے یونیورسٹی سسٹم نے کالجوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حامی طلبہ تنظیم کو بند کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیصلے کے بعد فلوریڈا گروپ کو کالعدم قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست ہے جب کہ گروپ کی قومی قیادت حماس کے اسرائیل پر حملے کی حامی ہے۔فلوریڈا کی اسٹیٹ یونیورسٹی سسٹم نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فار جسٹس ان فلسطین (ایس جے پی)کے چیپٹرز دہشت گرد گروہوں کو خطرناک حمایت فراہم کرتے ہیں، انہیں ریپبلکن کی زیر قیادت ریاست میں کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈان کے دوران ختم کرنا پڑا۔