ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پوتین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ مشرق وسطی سے باہر تک پھیل سکتی ہے۔ کیونکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ کہ معصوم عورتوں، بچوں اور بوڑھے فلسطینیوں کو دوسرے لوگوں کے جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر پوتین کریملن میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں مختلف مذاہب کے رہنما شریک تھے۔ان کا کہنا تھا خطے میں لہو بہانے کا سلسلہ روکا جانا چاہیے تھا۔ میں نے یہ بات دنیا کے دوسرے رہنماوں کے ساتھ فون کالز پر کہی کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو خطرہ ہے کہ یہ مشرق وسطی کے باہر زیادہ دور تک پھیل جائے گی۔ ج ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اسے خونریزی اور تشدد کو روکیں وگرنہ بحران مزید بڑھ جائے گا۔ جس کے مضمرات بڑے سنگین ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ یہ مضمرات صرف مشرق وسطی تک کے لیے نہیں ہوں گے بلکہ مشرق وسطی کی سرحدوں سے باہر تک چلے جائیں گے۔روس کے صدر نے اپنے ریمارکس میں مغربی ملکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘بعض مخصوص افواج خطے میں اشتعال اور جنگ کے بڑھاوے کے لیے متحرک نظر آرہی ہیں۔ ان کی وجہ سے کئی دوسرے ملک اور ان کے لوگ بھی جنگ میں ملوث ہو جائیں گے۔ جنگی پھیلاو روکنے کے لیے دوسری چیزوں کے علاوہ کوشش کر رہا ہوں کہ قومی اور مذہبی سطح پر لاکھوں لوگوں کے جذبات کو سامنے لا سکیں اور ان کی ترجمانی کر سکیں۔ پوتین نے اس موقع پر اسرائیل سمیت ان تمام ملکوں کے لوگوں سے اظہار تعزیت کیا جن کے عزیز و اقارب اس جنگ کی نذر ہو چکے ہیں۔ نیز اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ماسکو مشرق وسطی کے اس دیرینہ مسئلے کے دوریاستی حل کے لیے کوشش کرتے رہیں گے، ایک طویل مدتی امن کے لیے یہی ایک راستہ ہے۔صدر پوتین نے اس امر کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ معصوم لوگوں کو دوسروں کے جرم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے نہ سزا دی جا سکتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی سزا کے بدنام زمانہ تصور کے تحت نہیں لڑی جا سکتی۔
مقبول خبریں
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...