ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں ”زوم” کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی جس میں اْنہوں نے کہا کہ وہ ”اینیمل” کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنا سارا وقت اپنی بیٹی اور اہلیہ کو دیں گے۔رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنے کام میں مصروف رہے اور بیٹی کو وقت نہیں دے سکے لہٰذا اب اْنہوں نے 6 ماہ کے لیے اداکاری کی دْنیا سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ 6 ماہ تک گھر پر ہی رہیں گے۔اداکار نے اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بڑی ہورہی ہے، اب سب کو پہنچانتی ہے اور کچھ الفاظ بولنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ اْنہیں مناسب وقت پر کام سے چھٹیاں مل گئی ہیں، یہ بیٹی کے ساتھ رہنے کا بہترین وقت ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔واضح رہے کہ فلم ‘اینیمل’ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا رکھا۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...