اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی کے شہنشہا استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی جانی دور گئے کو اپنی آواز میں پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پش کرنے کا اعلان کر دیا۔حال ہی میں گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی چند مختصر ویڈیو کلپز شیئر کیے ہیں۔ویڈیو کلپز کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی جانی دور گئے کی میوزک ویڈیو (آج)29اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی،یہ استاد نصرت فتح علی خان کے لیے خراجِ عقیدت ہو گا۔میوزک ویڈیو کے ان مختلف کلپز میں حدیقہ کیانی کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آ رہے ہیں، جبکہ بیگ گرائونڈ میں حدیقہ کیانی کی سحر انگیز آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کے چند بول بھی سنے جا سکتے ہیں۔گلوکارہ نے اپنے کیپشن میں میوزک ویڈیو کی تھیم کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جن کا بچھڑنا ضروری تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...